Posts

Syed Dilshad Hussain Shah poetry

Image
شکریلے شریف مرد خُدا دا خواجہ رسول شاہ رح پیر اے نقش جمالوں معلم ہووے جیویں مولا علی دی تصویر اے ہووے ایمان تازہ ایتھوں بٙن آیا دین دی تقدیر اے  جہڑا ہووے حاضر قدماں ہوندی معاف اُہدی تقصیر اے گنج بخشی مُرشد سوہنے سوہنا مُرشد بے نظیر اے  اِک اِک سخن منصور جہناندا بھریا نال تاثیر اے             (کلام)  مخدوم خواجہ پیر سید دلشاد حسین منصور بخاری چشتی         سجادہ نشین دربار عالیہ شکریلہ شریف

زہرا جنید قتل کیس

Image
معلوم نہیں یہ زمین کب پھٹے گی اور ہم نفسیاتی مریضوں کو نگل لے گی بیٹیاں تو سانجھی ہوتی ہیں، کھوہار کی پانچ سالہ زہرا جنید کے بیہمانہ قتل اور درندگی  پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔  کیا ایسا معاشرہ جو حیوانیت کی اس انتہا تک کو پہنچ چکا ہے وہ انسانی معاشرہ کہلانے کا مستحق ہے؟ گڑیا سے کھیلنے والی گڑیا کو کس جرم کی سزا ملی بحثیت قوم نہ تو ہم اپنے بزرگوں کو سکھ دے رہے ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کی حفاظت کر سکتے ہیں نہ جانے ان درندوں پر کب قہر خداوندی برسے گا۔  خدارا جاگیں ! مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کیلئے اپنی آواز بلند کریں قانون کا خوف ہی ایسے جرائم کے سدِ باب کا واحد ذریعہ ہے ایسے واقعات کو عبرتناک سزائیں دینے سے ہی روکا جا سکتا ہے ایسے جانوروں کو بیچ چوراہے پر لٹکانا چاہیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے درندوں کی شناخت اور انکے جرائم کو سامنے لا کر نشانِ عبرت بنائیں۔ 

ZARA MURDER CASE SARAI ALAMGIR GUJRAT

سرائے عالمگیر کے گاوں کھوہار میں چار سالہ زاہرا جنید  کا اغواء کے بعد قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ! اللہ تعالیٰ !والدین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین!  پولیس اورمتعلقہ محکمے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سفاک قاتل کو کیفر کردار تک پہنچائیں!