A Unexpected Meetup With Brothers In Office - Jaggu Head News

اسلام علیکم! 
سچ پوچھیں۔ تو یہ آرٹیکل کل لکھنے والا تھا لیکن کچھ کام کا بوجھ اور کچھ سستی کی وجہ سے میں کمپیوٹر سے جان چھڑائی اور 10 بجے ہی سو گیا ۔

لیکن آج مجھے لگا آپکو مزید انتظار نہ کروایا جائے اور گزشتہ دن کیا کچھ ہوا بتایا جائے۔۔

خیر صبح تو سب نارمل ہی رہا ۔ بھائی شہزاد (نوری حمام) سے خوش گپیوں میں وقت گزرا ۔
سیف کو ہمیشہ کی طرح تنگ کیا ۔ اور ساتھ ساتھ کام بھی کیا ۔

لیکن شام کو  5 بجےکے قریب ایسا شک پڑا کے بھائی ولید صاحب گزرے ہیں ۔ پہلے تو یقین نہ ہوا ۔ پھر سوچا ہو سکتا ہے کسی کی  شکل ملتی ہو۔ لیکن سوچا کیوں نے فون کر ہی لیا جائے ۔ 

(یہاں بتاتا چلوں کے خالہ زاد بھائیوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ اور میں  نے بھی ٹیلی نار فرنچائز  سی آر ایم کی حیثیت سے حال ہی میں جوائن کی ہے۔ اس وجہ سے ان کو معلوم نہ تھا میں سرائے عالمگیر ہوتا ہوں)

خیر رابطہ ہوا تو اس وقت میرے جذبات کی حد نہ رہی جب پتہ چلا واقعی بھائی جان آئے ہیں۔ بھائی ولید نے جب بتایا کہ ان کے ساتھ بھائی رمضان بھی تو کمال ہو گیا ۔

کافی دیر آفس میں بیٹھے ۔ کچھ ان کی سنی کچھ اپنی سنائی۔ آخر شام کے وقت قریب تھا انہوں نے 
نے بھی آزاد کشمیر اپنے گاؤں کی طرف نکلنا تھا ۔

آخر میں یادگار کے طور پر ایک فوٹو میری فرمائش پر بنائی ۔


Comments

Popular posts from this blog

دیہات کی واحد میراث حسد ہے

ہماری پہچان پاکستان ہے ۔ سربراہ سنی حسینی تحریک